عظیم قوال امجد صابری کومداحوں سےبچھڑے10برس بیت گئے

0
12

آج برصغیر کے عظیم قوال، نعت خواں اور صوفی موسیقی کے درخشاں ستارے امجد صابری کی دسویں برسی منائی جا رہی ہے۔
امجد صابری نے اپنی مسحور کن آواز، روح پرور قوالیوں اور عشقِ رسولؐ سے بھرپور کلام کے ذریعے دنیا بھر میں لاکھوں دلوں کو متاثر کیا۔ وہ 23 دسمبر 1976 کو کراچی میں پیدا ہوئے اور صابری برادران کے معروف گھرانے کی عظیم روایت کو آگے بڑھایا۔
امجد صابری معروف قوال غلام فرید صابری کے صاحبزادے اور مقبول احمد صابری کے بھتیجے تھے۔ انہوں نے ’’بھر دو جھولی میری‘‘، ’’تاجدارِ حرم‘‘، ’’یا محمد نورِ مجسم‘‘، ’’طیبہ کے جانے والے‘‘ اور متعدد لازوال قوالیوں کو نئی نسل تک پہنچایا۔ ان کی آواز صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں صوفی موسیقی کی پہچان بن گئی۔

Leave a reply