ایرانی صدرمسعودپزشکیان کی پاکستان آمد،پاکستانی قیادت نے پرتپاک استقبال کیا

اسلام آباد میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں پاکستانی قیادت نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔
ایرانی صدر کے خصوصی طیارے کے نور خان ایئربیس پہنچنے پر صدر مملکت اور وزیرِاعظم نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
پاکستان آمد پر ایرانی صدر کو روایتی انداز میں 21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی، جبکہ پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے بھی فضائی سلامی دے کر معزز مہمان کو خوش آمدید کہا۔
استقبالی تقریب کے دوران ایرانی صدر کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
توقع ہے کہ دورے کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارت، علاقائی تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














