ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرفیفا نے نیپال فٹبال ایسوسی ایشن کی رکنیت معطل کر دی

0
7

عالمی فٹبال تنظیم فیفا نے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 16 کے تحت نیپال فٹبال ایسوسی ایشن کی رکنیت فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ معطلی اگلے نوٹس تک برقرار رہے گی۔

فیفا کے فیصلے کے بعد نیپال کی قومی اور کلب سطح کی فٹبال ٹیمیں کسی بھی بین الاقوامی مقابلے یا ایونٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گی۔ اس کے ساتھ ہی نیپال کی فٹبال سرگرمیاں عالمی سطح پر شدید متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

معطلی کے نتیجے میں نیپال فٹبال ایسوسی ایشن فیفا کی رکن تنظیم ہونے کے تمام حقوق اور مراعات سے بھی محروم ہو گئی ہے۔

فیفا کے مطابق پابندی کے دوران نیپال کے کھلاڑی، کوچز اور عہدیداران فیفا اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کے زیر اہتمام تربیتی، ترقیاتی اور دیگر پروگراموں سے بھی فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔

فیفا کی جانب سے معطلی ختم کرنے کے لیے درکار شرائط اور آئندہ لائحہ عمل بعد میں جاری کیا جائے گا۔

Leave a reply