اسپین میں قیامت خیز گرمی نےتباہی مچادی،4روزمیں 212 افراد جان کی بازی ہار گئے

0
8

اسپین میں شدید گرمی کے باعث گزشتہ چار روز کے دوران 212 افراد کے انتقال کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جبکہ یورپ کے دیگر ممالک بھی غیر معمولی درجہ حرارت کا سامنا کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپین کے سرکاری مانیٹرنگ سسٹم نے بتایا ہے کہ حالیہ دنوں میں اموات کی تعداد معمول سے زیادہ ریکارڈ کی گئی، جس کی ایک ممکنہ وجہ شدید گرمی کو قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اسی عرصے میں اضافی اموات کی تعداد 98 تھی، جبکہ رواں سال یہ تعداد 212 تک پہنچ گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق جون 2026 اسپین میں کئی دہائیوں کے دوران گرم ترین جون کے مہینوں میں شامل ہے۔ بعض علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر گیا، جس کے باعث حکام نے الرٹ جاری کر دیا۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے باعث یورپ میں گرمی کی لہروں کی شدت اور دورانیہ بڑھ رہا ہے، جس سے صحت عامہ پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

Leave a reply