پاکستان ریلویز نے 103 ارب روپے سے زائد آمدن کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

0
6

پاکستان ریلویز نے مالی سال 26-2025 کے دوران ایک کھرب 3 ارب روپے سے زائد آمدنی حاصل کر کے اپنی تاریخ کا نیا مالیاتی ریکارڈ قائم کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ریلوے نے مسافر ٹرینوں، فریٹ سروسز، اسکریپ کی فروخت، ریلوے اراضی اور دیگر شعبوں سے مجموعی طور پر 103 ارب روپے سے زائد آمدن حاصل کی۔ جو ادارے کی کارکردگی میں نمایاں بہتری کی عکاسی کرتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی آمدنی کے اہداف اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے متحرک ہیں۔ اسی سلسلے میں ریلوے ہیڈکوارٹر کے تمام پرنسپل افسران کو اہم اجلاس کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کے لیے یوم عاشور کی تعطیلات کے دوران بھی سی ای او ریلوے، ایڈیشنل جنرل منیجرز، پرنسپل افسران اور محکمہ اکاؤنٹس کے افسران و عملے کو ڈیوٹی پر حاضر ہونے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ریلوے کی مالی کارکردگی، آمدنی کے اہداف، جاری منصوبوں اور آئندہ مالی سال کی حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

Leave a reply