آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ : پاکستان نے نیدرلینڈز کو 37 رنز سے شکست دے دی

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ ، پاکستان نے نیدرلینڈز کو 37 رنز سے شکست دے دی۔
آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے آخری گروپ میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو 37 رنز سے شکست دے دی۔پاکستان کے دیے گئے 127 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 18 اوورز میں 89 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
نیدرلینڈز کی جانب سے ہیتھر سیگرز 24، فیبی مولکنبوئر 8، کیلس 10، سنیا کھرانا صفر ، روبین رجکے 6 ، فریڈریک اوورڈجک 6، کپتان بابیٹ ڈی لیڈے 30 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔
پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا اور عائشہ ظفر نے تین تین وکٹیں حاصل کی۔
خیال رہے کہ قومی ٹیم کی ٹورنامنٹ میں یہ پہلی فتح ہے تاہم ابتدائی 4 میچز میں شکست کا سامنا کرنے پر قومی ٹیم پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے۔
قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے افتتاحی بلے باز منیبہ علی 12، عائشہ ظفر 32، ایمان فاطمہ صفر ،کپتان فاطمہ ثنا 3 ، ارم جاوید 2، سائرہ جبین 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں، جب کہ گل فیروزہ 63 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔















