سونا پھرہزاروں روپے سستا ہوگیا نئی قیمت نے مارکیٹ میں ہلچل مچا دی

0
7

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2,500 روپے سستا ہونے کے بعد 4,34,936 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2,143 روپے کم ہوکر 3,72,887 روپے تک پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 25 ڈالر فی اونس کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4,125 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ چاندی 120 روپے سستی ہوکر 6,559 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 103 روپے کی کمی کے بعد 5,623 روپے میں فروخت ہونے لگی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 60.80 ڈالر رہی۔

Leave a reply