امن وامان برقراررکھنےکیلئے سندھ حکومت کارینجرزکی تعیناتی میں توسیع کافیصلہ

0
11

سندھ حکومت نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے سندھ رینجرز کے قیام کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

اس فیصلے کی منظوری سندھ کابینہ کے کراچی میں ہونے والے اجلاس کے دوران دی گئی، جس کے تحت سندھ رینجرز 20 جولائی 2026 سے 19 جولائی 2027 تک اپنی ذمہ داریاں انجام دیتی رہے گی۔

سرکاری حکام کے مطابق کابینہ کی منظوری کے بعد معاملہ وفاقی وزارت داخلہ کو بھجوایا جائے گا، جہاں سے توسیع کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد صوبے میں سیکیورٹی انتظامات اور امن و امان کی صورتحال کو مؤثر انداز میں برقرار رکھنا ہے۔

Leave a reply