دو سال قبل فروخت کی گئی غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل کےلاکھوں چالان

0
6

مظفرگڑھ میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی مبینہ غفلت کا ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں دو سال قبل فروخت کی گئی ایک غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل پر تاجر کے نام لاکھوں روپے کے ای چالان جاری ہوگئے۔
متاثرہ تاجر خرم سلیم کے مطابق انہوں نے دو سال قبل موٹر سائیکل ایک ڈیلر کو غیر رجسٹرڈ حالت میں فروخت کی تھی، تاہم بغیر کسی بائیومیٹرک تصدیق یا قانونی کارروائی کے موٹر سائیکل ان کے نام رجسٹرڈ کر دی گئی۔ اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے انہیں مسلسل ای چالان موصول ہونا شروع ہوئے۔
متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ ایک ہی موٹر سائیکل پر مجموعی طور پر 105 ای چالان جاری کیے گئے، جن کی مالیت دو لاکھ 10 ہزار روپے تک پہنچ چکی ہے۔
خرم سلیم نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور متعلقہ موٹر سائیکل ڈیلر کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس سے رجوع کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے شفاف انکوائری، ذمہ دار اہلکاروں کے تعین اور ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a reply