انسانوں کی تنہائی کوختم کرنےکیلئے چین نے انسان نما روبوٹس متعارف کرادئیے

0
5

چین کی روبوٹکس کمپنی یو-بی ٹیک نے مصنوعی ذہانت سے لیس جدید انسان نما روبوٹس متعارف کرا دیے ہیں، جن کا مقصد تنہائی کا شکار افراد کو صحبت فراہم کرنا، بزرگوں کی معاونت کرنا اور روزمرہ زندگی کو مزید آسان بنانا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ روبوٹس جدید اے آئی، آواز کی پہچان، چہرے کی شناخت اور قدرتی انداز میں گفتگو کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ صارف کی بات چیت کو یاد رکھ سکتے ہیں، سوالات کے جواب دے سکتے ہیں، اہم کاموں کی یاد دہانی کرا سکتے ہیں اور گھریلو معاملات میں بنیادی معاونت بھی فراہم کر سکتے ہیں۔
یو-بی ٹیک کا کہنا ہے کہ ان روبوٹس کو خاص طور پر بزرگ افراد، تنہا رہنے والوں اور گھریلو معلوماتی معاون کے طور پر تیار کیا گیا ہے، جبکہ یہ تعلیمی اور تفریحی سرگرمیوں میں بھی مددگار ثابت ہوں گے۔
کمپنی کے مطابق مستقبل میں یہ انسان نما روبوٹس صارف کی عادات اور ضروریات کو بہتر انداز میں سمجھ کر زیادہ ذاتی نوعیت کی خدمات فراہم کریں گے اور گھر کے مزید پیچیدہ کام انجام دینے کی صلاحیت بھی حاصل کر لیں گے۔

Leave a reply