ٹرمپ انتظامیہ ایران پر بڑے پیمانے پر بمباری کے لیے تیاری کرنے لگی

0
7

امریکی قومی سلامتی ٹیم نے ایران پر بڑے پیمانے پر بمباری کی تجویز دے دی ہے۔
امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوس کے مطابق صدر ٹرمپ نے منگل کے روز وائٹ ہاؤس کے سچویشن روم میں ایک اجلاس کی صدارت کی، جس میں ایران کے خلاف ایک بڑے فوجی حملے پر غور کیا گیا، جو آبنائے ہرمز کے اطراف جاری موجودہ حملوں سے کہیں زیادہ وسیع ہوگا۔
صدر ٹرمپ جنگ میں مزید شدت لانے پر آمادہ دکھائی دیتے ہیں تاکہ ایران کو اتنا نقصان پہنچایا جائے کہ وہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول دے اور ٹرمپ کے جوہری پروگرام سے متعلق مطالبات تسلیم کر لے۔
ذرائع کے مطابق، سچویشن روم کے اجلاس میں صدر ٹرمپ کے ساتھ ان کی قومی سلامتی کی اعلیٰ ٹیم بھی موجود تھی، جس میں نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو، وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین، سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف، وائٹ ہاؤس کے ایلچی اسٹیو وٹکوف اور دیگر سینئر حکام شامل تھے۔
اجلاس میں آبنائے ہرمز میں جاری حملوں کے علاوہ ایران کے اندر اہم تزویراتی اہداف پر تباہ کن حملوں کے نئے منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔
سچویشن روم کے اجلاس سے قبل فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ آنے والے دنوں میں حملوں کا دائرہ مزید وسیع کر دیا جائے گا۔

Leave a reply