سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں ، بنوں میں فتنہ الخوارج کے 24 دہشت گرد ہلاک

0
9

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور فائرنگ کے تبادلوں میں 24 دہشتگرد مارے گئے، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد متعدد دہشت گرد حملوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ بنوں میں حالیہ دہشتگرد حملے اور خودکش دھماکے کے بعد علاقے میں کلیئرنس اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں، جبکہ ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

Leave a reply