پاکستانی خواتین کوہ پیماؤں نے 6400 میٹر بلند چوٹی سر کرکےتاریخ رقم کردی

پاکستانی خواتین کوہ پیماؤں نے 6400 میٹر بلند چوٹی سر کرکےتاریخ رقم کردی۔
ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی آٹھ پاکستانی خواتین کوہ پیماؤں نے خسرگنگ چوٹی کامیابی سے سر کر کے ملکی کوہ پیمائی کی تاریخ میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ یہ کامیابی خواتین کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں اور کوہ پیمائی کے میدان میں ان کے مضبوط کردار کا مظہر قرار دی جا رہی ہے۔
وادی شگر میں الپائن کلب آف پاکستان کی دوسری ویمنز خسرگنگ مہم کامیابی سے مکمل ہو گئی۔ الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق کامیاب ٹیم میں گلگت بلتستان، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی خواتین شامل تھیں، جب کہ مہم کی قیادت معروف کوہ پیما بی بی افزون نے کی۔















