طوفانی بارشوں کاخدشہ،این ڈی ایم اےکاالرٹ جاری

0
104

این ڈی ایم اے نے 24 جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں کے لیے ممکنہ خطرات کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا۔
دریاؤں، مقامی ندی نالوں اور پہاڑی برساتی گزرگاہوں میں اچانک سیلابی صورتحال اور پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافے کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔گلگت بلتستان کے اضلاع ہنزہ، شگر اور گانچھے میں شمشال، ہنزہ میں اچانک سیلابی ریلوں کا خدشہ ہے۔
آزاد جموں و کشمیر میں دریائے جہلم، دریائے نیلم، دریائے پونچھ ، بھمبر نالہ، کانشی دریا اور جہلم و پونچھ کی معاون ندی نالوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے کا امکان ہے۔
خیبر پختونخوا میں دریائے چترال، دریائے کابل، دریائے سوات، دریائے پنجکوڑہ، مقم نالہ، کلپانی نالہ سمیت خیبر، کرم، اورکزئی، کوہاٹ، بنوں، کرک، ہنگو، لکی مروت، شمالی و جنوبی وزیرستان، باجوڑ، مہمند، مانسہرہ، بونیر اور صوابی کے مقامی ندی نالوں میں سیلابی ریلوں کا خدشہ ہے۔

Leave a reply