
پی ٹی آئی کے 4اکتوبراحتجاج کیس میں بڑی پیشرفت، عدالت نے پیش نہ ہونے پرعمران خان کی بہنوں علیمہ خان اورعظمی ٰ خان کو اشتہاری قرار دےدیا۔
اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے،انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی۔
عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔پولیس نے آج اشتہاری کی کارروائی مکمل کرکے رپورٹ عدالت میں جمع کروائی،عدالت نے پولیس رپورٹ کی روشنی میں علیمہ اور عظمیٰ خان کو اشتہاری قرار دیا۔ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔















