ایران جنگ اپنے ابتدائی مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی،نارویجن وزیر خارجہ

0
103

ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایڈے نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ اپنے ابتدائی مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے اور اس نے ایران کو کمزور کرنے کے بجائے وہاں موجود سخت گیر عناصر کو مزید مضبوط کیا ہے۔
عرب میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں نارویجن وزیر خارجہ نے کہا کہ، ’میرے خیال میں یہ بالکل واضح ہے کہ تاریخ یہی کہے گی کہ یہ جنگ اپنے ابتدائی اہداف میں سے کوئی بھی ہدف حاصل نہ کر سکی‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس صورتحال کے نتیجے میں ایران میں سخت گیر عناصر کمزور ہونے کے بجائے مزید مضبوط ہوئے ہیں۔
ایسپن بارتھ ایڈے نے بتایا کہ ناروے نے شروع سے ہی اس جنگ کی مخالفت کی تھی کیونکہ یہ اقدام ’نہ تو زیادہ دانشمندانہ تھا اور نہ ہی بین الاقوامی قانون کے مطابق‘ تھا۔

Leave a reply