79ویں یومِ آزادی پر فیلڈ مارشل، سروسز چیفس اور مسلح افواج کی قوم کو مبارکباد

0
8

79ویں یومِ آزادی کے موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، سروسز چیفس اور مسلح افواج نے پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے پیغام میں مسلح افواج نے قائداعظم محمد علی جناح، تحریکِ آزادی کے بانیوں اور پاکستان کے قیام و دفاع کے لیے قربانیاں دینے والے تمام افراد کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کی عظیم قربانیوں نے آزادی کی جدوجہد کو ایک خودمختار پاکستان کی حقیقت میں تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ شہداء کا وژن، حوصلہ اور عزم آج بھی قوم کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ شہداء کی قربانیاں قومی اصولوں اور نظریات پر ثابت قدم رہنے کی ترغیب دیتی ہیں۔ مسلح افواج اپنے شہداء کی بے مثال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہیں، جنہوں نے ملک کی آزادی، سلامتی اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم پر قائم ہیں اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے بھی اپنا کردار جاری رکھیں گی۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی اصل طاقت اس کے عوام کے اتحاد اور اجتماعی عزم میں ہے۔ قوم سے اپیل کی گئی کہ ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے اصولوں سے وابستگی کا عہد تازہ کیا جائے، رواداری کو فروغ دیا جائے اور محفوظ، مستحکم و خوشحال پاکستان کے لیے مل کر کام کیا جائے۔

Leave a reply