پمز آتشزدگی واقعہ ، وزیر صحت مصطفیٰ کمال کےاستعفےکامطالبہ زورپکڑنےلگا

0
9

پمز ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے پر سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ بچوں کی ذمہ داری لیتے ہوئے وزیر صحت کو فوری طور پر مستعفی ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کے بڑے اور افسوسناک واقعے میں صرف معطلی یا تبادلہ کافی نہیں، بلکہ سخت کارروائی ضروری ہے۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ پمز واقعے کے بعد وزیرِ صحت رہنے کا کوئی جواز نہیں بچا، مصطفی کمال مستعفی ہوں۔

Leave a reply