حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کااعلان ،نوٹیفکیشن جاری

0
7

پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پٹرول مہنگا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل سستا کردیا۔

پٹرول کی قیمت میں 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 342 روپے 79 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 3 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 370 روپے 41 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔

Leave a reply