لانگ مارچ سےقبل حکومت کاپی ٹی آئی کیخلاف بڑاکریک ڈاؤن

0
8

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے قبل سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں، جبکہ حکومت نے پارٹی رہنماؤں کے خلاف کارروائی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کے پہلے سے جاری وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد تیز کیا جائے گا، جبکہ مختلف مقدمات میں مطلوب رہنماؤں کی گرفتاری کا امکان ہے۔
حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد جنید اکبر، عبدالغنی، شبلی فراز، مراد سعید، زرتاج گل، عامر مسعود مغل، ڈاکٹر امجد علی اور مینا خان آفریدی سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف بھی کارروائی متوقع ہے۔
علی امین گنڈاپور اور عمر تنویر بٹ کے خلاف بھی قانونی کارروائی کا معاملہ زیرِ غور بتایا جا رہا ہے۔

Leave a reply