” سعودی عرب کی درخواست پر ایران اور خلیجی ممالک کی عمان میٹنگ منسوخ ہوئی ، اسماعیل بقائی

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نےکہاہےکہ سعودی عرب کی تیل پائپ لائن پر حملے میں ایران ملوث نہیں۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی کا فائدہ صرف اسرائیل کو ہو رہا ہے۔
پریس بریفنگ کے دوران اسماعیل بقائی نے دعویٰ کیا کہ سعودی عرب نے عمان میں ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان ہونے والی ملاقات منسوخ کرنے پر اصرار کیا۔
ترجمان نے حوثیوں کی حالیہ کارروائیوں میں ایران کے ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی آئل پائپ لائن پر ہونے والے حملے میں بھی ایران کا کوئی کردار نہیں تھا۔
اسماعیل بقائی نے کوہِ کلنگ میں جوہری سرگرمیوں سے متعلق اطلاعات کو بھی مسترد کرتے ہوئے انہیں غلط قرار دیا۔















