مجھےشادی کرنے کا حق ہے اور کوئی بھی اس پر پابندی نہیں لگاسکتا،اداکارہ حمیرابانو

0
5

سینئر اداکارہ حمیرا بانو نے شادی پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے لکھا ’’ میری مرضی ہے میں جس بھی عمر میں نکاح کروں، میں نے ایک عمر اکیلئے گزاری ہے ، کسی کو میری زندگی کے بارے میں نہیں معلوم کے میں نے کس قدر مشکلات کا سامنا کیا۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ’’ مجھےشادی کرنے کا حق ہے، یہ حق مجھے اللہ نے دیا ہے اور کوئی بھی انسان اس پر پابندی نہیں لگاسکتا۔‘‘
واضح رہے کہ اداکارہ حمیرا بانو نے 54 سال کی عمر میں شادی کی، ان کی شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات اور دعائیں دی جا رہی ہیں۔

Leave a reply