پنجاب میں گاڑی مالکان کے لیے سالانہ فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار

0
10

فٹنس سرٹیفکیٹ نہ ہوا تو پہلے چالان پھر گاڑی بند ہوگی،پنجاب حکومت نے گاڑی مالکان کے لیے ایک اور شرط عائد کردی،ہرسال گاڑی کا فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا۔
پنجاب میں پرائیویٹ گاڑی مالکان کے لیے سالانہ فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے، نئے قانون کے تحت گاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ ہر سال کرانا ہوگا۔
فٹنس سرٹیفکیٹ نہ ہونےکی صورت میں گاڑی مالکان کو پہلےچالان کا سامنا کرنا پڑے گا، جبکہ خلاف ورزی برقرار رہنے پر گاڑی بند بھی کی جاسکتی ہے۔لاکھوں گاڑیوں کی فٹنس جانچنے کے لیےصوبےمیں صرف 13 سینٹرز موجود ہیں،جس کے باعث شہریوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ کے حصول میں مشکلات کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔
حکومت کی جانب سے فٹنس سرٹیفکیٹ کے لیے سالانہ 500 سے 2 ہزار روپے تک فیس مقرر کی گئی ہے، یعنی اب گاڑی مالکان کے بجٹ پر ایک اور اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔

Leave a reply