شاداب خان نے ٹی20کی کپتانی سنبھالنے کے امکان کو مسترد کردیا

شاداب خان نے ٹی20کی کپتانی سنبھالنے کے امکان کو مسترد کردیا۔
قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا ہے کہ ٹی 20 کپتانی کے لیے ذہنی طور پر تیار نہیں ہوں۔
پاکستان کے آل راؤنڈر شاداب خان نے فی الحال قومی ٹی 20 کپتانی سنبھالنے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس ذمہ داری کے لیے ذہنی طور پر تیار نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ کپتانی کےلئےسلمان علی آغا کی حمایت کرتا ہوں، وہ بطور کپتان اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور انہیں خود کو منوانے کے لیے مزید وقت ملنا چاہیے۔
شاداب خان نے کہا کہ آئے روز کپتان تبدیل کرنے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے تسلسل بہت ضروری ہے۔















