پی ٹی آئی کالانگ مارچ،حکومت کااسلام آبادموٹروےبندکرنےکافیصلہ

0
10

تحریک انصاف کےلانگ مارچ کےباعث وفاقی حکومت نے پشاورسے اسلام آباد تک موٹروے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ترجمان کے مطابق موٹروے ایم ون اسلام آباد ٹول پلازہ سے چھچھ انٹرچینج تک آج شام سے بند ہو گی موٹروے ایم ون دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہے گی۔
ترنول انٹرچینج ، سنگجانی انٹرچینج، براہمہ باہتر انٹرچینج ، برہان انٹرچینج ، ہزارہ موٹروے انٹرچینج، غازی انٹرچینج، چھچھ انٹرچینج بند رہیں گے۔
موٹروے ایم 14ہکلہ تاکنڈل دونوں اطراف سے ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند رہے گی، پنڈی گھیپ انٹرچینج، کھڑپہ انٹرچینج، تراپ انٹرچینج، داؤد خیل انٹرچینج آج شام سے بند رہیں گے۔
کوٹ بیلیاں انٹرچینج، عیسی خیل انٹرچینج، کنڈل انٹرچینج، جی ٹی روڈ این 5اٹک خورد کے مقام پر ٹریفک کیلئے بند رہے گی۔
ذرائع کے مطابق کےپی سے اسلام آباد آنے والے مظاہرین کو روکنے کےلیےحکمت عملی تیار کر لی گئی ہے، خیبرپختونخوا سے اسلام آباد آنےوالی شاہراہوں پر خندقیں کھودنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
جی ٹی روڈ پر احتجاجی قافلوں کو روکنے کیلئے خندقیں کھودی جائیں گی، چھبیس نمبر چونگی، پیرودھائی،آئی جی پی روڈ، اسوال موڑ، کٹی پہاڑی پر بھی خندق کھودنےکا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ مختلف راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کی جائیں گی۔
پولیس نے راولپنڈی کے 48 تعلیمی ادارے بند کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیا جس میں کہا گیا ہے کہ مزکورہ تعلیمی اداروں میں پنجاب بھر سے آنیوالی نفری کو ٹھہرایا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 ہزار کے اضافی پولیس نفری ان تعلیمی اداروں میں قیام کرے گی اور صورتحال کو کنٹرول کرے گی۔ پنجاب کے مختلف اضلاع سے آنیوالی نفری 24سے 48 گھنٹےمیں راولپنڈی پہنچےگی۔

Leave a reply