پہلےعورت رزق لے کر آتی تھی اور اب رزق دیکھ کر آتی ہے،اداکار نبیل ظفر

پاکستان شوبزانڈسٹری کےاداکار نبیل ظفرنےکہاہےکہ پہلےعورت رزق لے کر آتی تھی اور اب رزق دیکھ کر آتی ہے۔
معروف اداکار نبیل ظفر کا ایک بیان سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہا ہے، جس میں انہوں نے ماضی اور موجودہ دور کے معاشرتی رویوں کا تقابل کرتے ہوئے کہا کہ ’’پہلے عورت رزق لے کر آتی تھی اور اب رزق دیکھ کر آتی ہے۔‘‘
نبیل ظفر کے اس مختصر تبصرے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آ رہے ہیں۔ بعض صارفین ان کے بیان کو معاشرتی حقیقت کی عکاسی قرار دے رہے ہیں، جبکہ کچھ صارفین اس نقطۂ نظر سے اختلاف بھی کر رہے ہیں۔
اداکار کا یہ بیان اس وقت سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے اور صارفین اس پر اپنی آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔















