ریڈیو پاکستان حملہ کیس، پولیس نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو نامزد کردیا

0
7

ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں پولیس نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو نامزد کردیا۔
پشاور کی مقامی عدالت میں ریڈیو پاکستان سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پولیس نے پیش رفت رپورٹ جمع کرائی، جس میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، تیمور سلیم جھگڑا، عرفان سلیم اور کامران بنگش کی موقع پر موجودگی کی ویڈیوز اور تصاویر کی نادرا اور لاہور فرانزک لیب سے تصدیق ہوئی ہے۔
پولیس نے عدالت کو بتایا کہ تفتیشی افسر نے کیس کا چالان مکمل کرنے کے لیے مزید وقت مانگا ہے اور عدالت نے اسے چالان جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
پولیس کے مطابق تصدیق شدہ ویڈیوز اور تصاویر کی بنیاد پر ان افراد کے نام پیش رفت رپورٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔

Leave a reply