
موبائل سروسز کی بندش کے معاملے پر وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی اے موبائل انٹرنیٹ کی بندش کا فیصلہ وزارت داخلہ کی ڈائریکشنز پر کرتا ہے،ابھی تک وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو آفیشلی اس حوالے سے آگاہ نہیں کیا ۔
شزہ فاطمہ خواجہ کاکہناتھا کہ وزارت داخلہ سے پی ٹی اے کو تاحال کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ، ڈیڑھ دو سال سے ہم نے قومی سطح پر انٹرنیٹ کی بندش نہیں کی ،امن و امان کے قیام کی ذمہ داری وزارت داخلہ کی ہے،پی ٹی آئی لانگ مارچ کےدوران انٹرنیٹ بندش کی ضرورت پڑی تو یہ محدود ہوگی،امید یہی ہے کہ چیزیں کنٹرول میں رہیں گی۔















