سی ڈی اے کا اسلام آباد کے شہریوں کیلئےالیکٹرک ڈبل ڈیکر بسیں متعارف کرانے کا فیصلہ

0
5

اسلام آباد میں شہریوں اور ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے لیے جدید اور ماحول دوست الیکٹرک ڈبل ڈیکر بس سروس متعارف کرائی جائے گی، جس کے ذریعے مسافر دارالحکومت کے خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
انتظامیہ کے مطابق یہ بسیں اسلام آباد کے 15 سے زائد اہم تفریحی، تاریخی اور سیاحتی مقامات کو آپس میں منسلک کریں گی، جن میں لیک ویو پارک، شکرپڑیاں، پاکستان مونومنٹ، فیصل مسجد، دامنِ کوہ اور ڈی چوک شامل ہیں۔
بسوں میں 90 مسافروں کے سفر کی گنجائش ہوگی، جبکہ جدید سہولیات سے مزین یہ سروس شہریوں اور سیاحوں کو اسلام آباد کی سیر کا ایک منفرد اور ماحول دوست موقع فراہم کرے گی۔

Leave a reply