سندھ کے 6 انتظامی یونٹس بنیں گےوسائل سب میں برابر تقسیم ہوں گے،فاروق ستار

0
4

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ سندھ کے وسائل پر تمام شہریوں کا حق ہے اور عمرکوٹ، تھرپارکر، سکھر سمیت دیگر شہروں کی ترقی پر بھی توجہ دی جانی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ نئے انتظامی یونٹس کے ذریعے اختیارات نچلی سطح تک منتقل کیے جا سکتے ہیں اور عوام کو یہ حق ملنا چاہیے کہ وہ اپنی رائے کے مطابق فیصلہ کریں، جس کے لیے صاف اور شفاف ریفرنڈم بھی کرایا جا سکتا ہے۔
فاروق ستار کے مطابق انتظامی یونٹس کا معاملہ کئی برس سے زیر بحث ہے اور اس حوالے سے عوامی رائے سامنے آنی چاہیے۔
انہوں نے کراچی کے بلدیاتی ملازمین کے ریٹائرمنٹ واجبات کا معاملہ بھی اٹھاتے ہوئے کہا کہ 25 ٹاؤنز کے کئی ملازمین ریٹائر ہو چکے ہیں لیکن انہیں ریٹائرمنٹ کے بعد ملنے والے واجبات ادا نہیں کیے گئے، حالانکہ ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کی گئی رقم کے ایم سی کے اکاؤنٹ میں جمع ہوتی رہی، اس لیے ریٹائرڈ ملازمین کو ان کے واجبات ادا کیے جانے چاہئیں۔
انہوں نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ملازمین کے ریٹائرمنٹ واجبات کا معاملہ جلد حل کیا جائے اور عدالتی فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے، جبکہ ان کے مطابق اس معاملے میں میئر کراچی سمیت متعلقہ افسران کی ذمہ داری بھی عائد کی گئی ہے۔

Leave a reply