پاکستان کی بھر پور کوشش ہے کہ اسلام آبادمعاہدے کے تحت امن کا وشوں کو مزید تیز کریں،وزیر اعظم شہباز شریف

0
4

وزیر اعظم شہباز شریف نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ایک اہم ملاقات کی، اس ملاقات اور میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر اعظم نے آبنائے ہرمز اور ریڈ سی (بحیرہ احمر) میں پیدا ہونے والی کشیدگی اور اشتعال انگیزی کو ختم کرنے کے لیے دوست ممالک کے ساتھ مل کر مشترکہ کوششیں کرنے پر زور دیا ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی یہ بھرپور کوشش ہے کہ “اسلام آباد معاہدے”کے تحت امن کی کاوشوں کو مزید تیز کیا جائے۔
اس تاریخی مفاہمتی یادداشت پر ماضی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور خود وزیر اعظم شہباز شریف نے دستخط کیے تھے جس کا مقصد خطے میں جنگ بندی اور کشیدگی کا خاتمہ تھا۔ اگرچہ بعد میں آنے والے کچھ غیر متوقع واقعات کی وجہ سے امن عمل متاثر ہوا، لیکن وزیر اعظم نے اس بات پر اصرار کیا ہے کہ پاکستان نے امید کا دامن نہیں چھوڑا اور وہ امریکہ اور ایران کے درمیان ایک مخلص اور دیانتدار ثالث کا کردار ادا کرتے ہوئے خطے کو مزید کسی بڑے بحران سے بچانے کے لیے مکمل طور پر متحرک ہے۔

Leave a reply