
حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 412 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
دوسری جانب پیٹرول کی قیمت میں 84 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 389 روپے 28 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 25 ستمبر سے نافذ العمل ہوں گی۔















