ایران کا ایٹمی معائنہ کاروںکو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اعلان کیا ہے کہ ایران اقوام متحدہ کے ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ ایران میں آنے کی اجازت دینے کے لیے تیار ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ اگر معائنہ کار ایران آ کر معائنہ کرنا چاہتے ہیں تو اس مخصوص معاملے پر مذاکرات کے دوران باہمی اتفاق اور معاہدے تک پہنچا جا سکتا ہے۔















