
زندہ دلانِ لاہور کے لیے بڑی خوشخبری،پتنگوں کا آسمان پھر رنگین ہوگا،وزیراعلیٰ مریم نوازنے بسنت صرف چند دن نہیں بلکہ پورے 10 روز منانے کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے 29 جنوری سے 7 فروری تک بسنت کی منظوری دے دی، تاہم 5 فروری کو یومِ کشمیر کے باعث بسنت کا ناغہ ہوگا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے نئے سال 2027 کی آمد پر لاہوریوں کو 10 روزہ بسنت کا تحفہ دینے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں 10 روزہ بسنت پنجاب کے تہذیبی رنگ اور لاہور کی قدیم تاریخی روایت کے فروغ کا باعث بنے گی۔















