آمریکا شرائط مانے ، آبنائے ہرمزایک ہفتے میں کھول دیں گے،ایرانی وزیر خارجه

0
9

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی قیادت کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر مسلط کی گئی جنگ کا خاتمہ شفاف اور منصفانہ مذاکرات ہی کے ذریعے ممکن ہے، جبکہ جنگ کے خاتمے کے لیے سفارت کاری کا راستہ اب بھی کھلا ہے۔
عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا فوجی اور سفارتی دونوں محاذوں پر ناکام ہو چکا ہے۔ اگر امریکا ایران کی شرائط تسلیم کرتے ہوئے بحری ناکابندی ختم کر دے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے کے اندر کھولی جا سکتی ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکا دانش مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات اور سفارت کاری کا راستہ اختیار کرے گا۔

Leave a reply