
دل کے مریض ہو جائیں ہوشیار، دل کے مریضوں کے لیے استعمال ہونے والی معروف دوا لوپلیٹ پلس کے نو مخصوص بیچز غیرمعیاری قرار دے دیے گئے۔
ڈرگ کنٹرول ونگ کے مطابق ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری میں ٹیسٹ کے دوران متاثرہ بیچز میں ملاوٹ پائی گئی، جس کے بعد ان بیچز کو واپس منگوانے کا حکم جاری کردیا گیا۔
فارمیسیز، میڈیکل سٹورز اور ہسپتالوں کو متاثرہ بیچز کی فراہمی فوری طور پر روکنے کی ہدایت جبکہ شہریوں کو بھی ان بیچز کا استعمال ترک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈرگ کنٹرول ونگ کے مطابق متاثرہ بیچز میں جنوری اور فروری 2028 تک ایکسپائری والی گولیاں شامل ہیں، جبکہ غیرمعیاری دوا کا استعمال صحت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔














