بھارت : سیاسی رہنما سے جعلی افسر بن کر شادی کرنیوالی خاتون زیورات و قیمتی سامان لے کر فرار

0
7

بھارتی ریاست پنجاب میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما امرندر سنگھ منڈوفل کے ساتھ شادی کے نام پر بڑی دھوکا دہی کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں خود کو سول سروسز (پی سی ایس) افسر ظاہر کرنے والی ایک خاتون من وندر کور نے ان سے پُروقار تقریب میں شادی کرنے کے چند ماہ بعد ہی گھر سے سونا، چاندی اور دیگر قیمتی سامان سمیٹ کر فرار ہو گئی۔
اے اے پی رہنما کا الزام ہے کہ خاتون کے اہلخانہ نے اسے غیر شادی شدہ اور پی سی ایس افسر بتا کر جھوٹ کی بنیاد پر یہ رشتہ طے کرایا تھا، جبکہ بعد میں انکشاف ہوا کہ وہ پہلے سے طلاق یافتہ ہے اور اس کا ایک 18 سالہ بیٹا بھی ہے، جس کے بعد حقیقت کھلنے پر خاتون قیمتی اثاثے لے کر رفو چکر ہو گئی۔
امرندر سنگھ کی شکایت پر پنجاب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزمہ من وندر کور، ان کی والدہ، بھائی، بھابھی، کزن اور رشتہ کرانے والے سابق گاؤں کے سرپنچ سمیت 6 افراد کے خلاف دھوکا دہی اور جعل سازی کا مقدمہ درج کر کے مفرور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Leave a reply