
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق راولپنڈی میں بیلاروس کے اعلیٰ سطحی وفد نے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بیلاروس کے وفد کی قیادت اسٹیٹ سیکریٹری سیکیورٹی کونسل لیفٹیننٹ جنرل الیگزینڈر وولفوچ کر رہے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی سیکیورٹی کی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور پاک بیلاروس دوطرفہ دفاعی تعاون کے دائرہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بیلاروس کے ساتھ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بیلاروس کے اعلیٰ عہدیدار نے دفاعی و سیکیورٹی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔














