ایران کی فوج تباہ ہوچکی، جنگ جلد ختم ہوجائیگی، ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ بہت جلد ختم ہوجائے گی کیونکہ اس وقت پورا ایران تباہ ہوچکا ہے۔
ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایران کی فوج بھی اب تباہ ہوچکی ہے۔ جنگ ختم ہونے کے بعد تیل کی قیمتیں تیزی سے نیچے آجائیں گی۔
علاوہ ازیں حماس کے اسرا ئیل میں حملے کے 3 سال مکمل ہونے پر صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ 7 اکتوبر کے حملہ آوروں کو اپنے عمل کی بہت بڑی قیمت چکانا پڑ رہی ہے۔















