بارش آندھی اور طوفان کا خدشہ،پنجاب میں الرٹ جاری

0
10

پنجاب میں بارشوں، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے پیش نظر پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کر دیا ہے جبکہ مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، اور مغربی ہواؤں کے داخل ہونے کے باعث 14 اکتوبر تک مختلف اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، سرگودھا اور گوجرانوالہ سمیت کئی اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے، جس کے پیش نظر ڈی جی پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے اور ہنگامی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب لاہور میں رات گئے سے شروع ہونے والی ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے جبکہ واسا کا فیلڈ عملہ نکاسی آب کے لیے متحرک ہے۔
پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ خراب موسم، آندھی اور آسمانی بجلی چمکنے کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، بوسیدہ عمارتوں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں۔

Leave a reply