صدر مملکت نے کے پی میں ایمر جنسی کے نفاذ کی سمری پر دستخط کردیئے

0
6

صدر مملکت نے کے پی میں ایمر جنسی کے نفاذ کی سمری پر دستخط کردیئے۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کےنفاذ کی سمری پردستخط کردیئے، صدر نے آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی اور گورنر راج کی سمری پر دستخط کیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان صدر کی جانب سے اعلامیہ جاری ہونے کے بعد خیبر پختونخوا میں باقاعدہ طور پر گورنر راج اور ایمرجنسی کا نفاذ ہوجائے گا، صدارتی ایوان فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور گورنر خیبر پختونخوا صوبے کے ایڈمنسٹریٹر کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

Leave a reply