
وفاقی حکومت نے ڈاکٹر فخر عالم کو چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا تعینات کردیا، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر فخر عالم کی بطور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا تعیناتی فوری طور پر نافذالعمل ہوگی۔
جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر فخر عالم تاحکمِ ثانی چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کے عہدے پر فرائض انجام دیتے رہیں گے۔
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے تناظر میں وفاقی حکومت کی جانب سے یہ تقرری انتظامی امور کے حوالے سے اہم پیش رفت ہے۔ تاہم، تعیناتی سے متعلق نوٹیفکیشن میں دیگر انتظامی تبدیلیوں کی تفصیلات بیان نہیں کی گئیں۔















