گورنر راج سے سیاسی نظام لپیٹنے کا سفر شروع،اسد عمر کا سخت رد عمل

0
8

سابق وفاقی وزیراسدعمرنےخیبرپختونخوامیں گورنرراج کےنفاذپرردعمل دیتے ہوئےکہاہےکہ گورنر راج سے سیاسی نظام لپیٹنے کا سفر شروع ہواہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اسد عمر نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دینے کے ساتھ موجودہ سیاسی نظام کو لپیٹنے کی راہ بھی ہموار کر دی ہے۔

اسد عمر کے مطابق خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق اقدامات محض صوبائی سیاست تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ ان کے اثرات ملک کے مجموعی سیاسی نظام پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے اس صورتِ حال کو ملکی سیاست کے لیے ایک سنگین موڑ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اس کے نتیجے میں سیاسی جماعتوں کے لیے مشکلات مزید بڑھ سکتی ہیں۔

Leave a reply