پاکستان نے دوسرےٹی20میںسری لنکا کو 82رنز سے شکست دیکرسیریز اپنے نام کرلی

0
8

پاکستان نے سری لنکا کو 82 رنز سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرلی

پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سری لنکا کو 82 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں 216 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز ہی بنا سکی۔

سری لنکا کی جانب سے مہیش ٹھیکشانا 32 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ چمندو وکرماسنگھے نے 29، کمنڈو مینڈس نے 23 اور سِنیتھ جایا وردنا نے 22 رنز اسکور کیے۔ داسن شناکا اور کپتان کوشل مینڈس 9، 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ لہیرو اُڈارا 5 اور ساہان آرکاچگے بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عمرا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سلمان مرزا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ صائم ایوب اور شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔

اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے سیریز اپنے نام کرلی۔

Leave a reply