ٹرمپ کی روسی ڈیزل پالیسی پر برطانوی پارلیمنٹ میں سوالات، تان دھسی برس پڑے

0
15

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روسی ایندھن سے متعلق پالیسی پر عالمی سطح پر نئی بحث چھڑ گئی ہے، اور معاملہ برطانوی پارلیمنٹ تک جا پہنچا ہے۔ برطانوی رکن پارلیمنٹ تان دھسی نے روسی ایندھن کی خریداری سے متعلق امریکی پالیسی پر سوالات اٹھاتے ہوئے اسے یوکرین کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔
تان دھسی نے امریکی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ روسی ایندھن کی خریداری میں نرمی سے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جنگی کوششوں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ ان کے مطابق روس سے متعلق اس نوعیت کی پالیسی یوکرین کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ امریکی صدر نے روسی تیل خریدنے پر بھارت پر محصولات عائد کیے تھے، لیکن اب خود روسی ڈیزل کی خریداری کی اجازت کیوں دی جا رہی ہے۔ تان دھسی نے امریکی پالیسی میں اس فرق پر وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا کہ روس کے معاملے میں نرمی اور دوسرے ممالک کے لیے سخت اقدامات کا جواز کیا ہے۔
دوسری جانب، روسی ڈیزل کی امریکی منڈی میں فراہمی کے فیصلے پر امریکی سیاست دانوں نے بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، امریکی صدر کے اس فیصلے پر دونوں بڑی جماعتوں کے ارکان نے تنقید کی ہے اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس سے یوکرین کے خلاف جنگ میں روس کو مالی فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

Leave a reply