کرچی:بندفلیٹ سےایک ہی خاندان کے5افرادکی لاشیں برآمد

0
10

کرچی میں بندفلیٹ سےایک ہی خاندان کے5افرادکی لاشیں ملیں۔
پولیس کےمطابق بند فلیٹ سے ایک ہی خاندان کی 5 لاشیں برآمدجاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی، 2دو بچیاں اور ایک خاتون شامل ہے،لاشیں گلشن فلک ناز، بلاک جے بند اپارٹمنٹ سے ملیں۔پولیس کی تحقیقات جاری ہے۔
پولیس کاکہناہےکہ شاہزیب اور صبا کی لاشیں صوفے پر بیٹھی ہوئی حالت میں ملیں، شاہزیب اور صبا کے سرپرگولیوں کے نشانات تھے،جبکہ شاہزیب کی بہن شمائلہ اور دونوں بچیوں کی لاشیں بستر پر پڑی تھیں۔
ذرائع کےمطابق جائے وقوعہ سے ہاتھ سے لکھی گئی تحریر نے کیس کا رخ خود کشی کی جانب موڑدیا، تحریر میں شاہزیب نے بیروزگاری اورمالی مشکلات کاذکرکیا،قتل یاخودکشی ،پولیس نے دونوں پہلوؤں پرتحقیقات شروع کردیں،پولیس نے بچیوں کو فائرنگ کے واقعے سے قبل زہر دینےکاشبہ ظاہر کردیا۔

Leave a reply