وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا پولیس کو 10 بکتر بند گاڑیاں دے دیں

0
15

وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا پولیس کی معاونت کے لیے 10 بکتر بند گاڑیاں صوبائی پولیس کے حوالے کردی ہیں۔ وزیرِ داخلہ محسن نقوی کے مطابق یہ گاڑیاں وزیراعظم کی ہدایت پر خیبر پختونخوا پولیس کو فراہم کی گئی ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ وفاق اور صوبوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا پولیس کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صوبائی پولیس کی معاونت جاری رکھی جائے گی۔
وفاقی حکومت کی جانب سے بکتر بند گاڑیوں کی فراہمی کو خیبر پختونخوا پولیس کی استعداد بڑھانے اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں معاونت کے اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Leave a reply