میں صوبے کا گورنر اور ریاست کا نمائندہ ہوں،پارٹی آج کہہ دے آپ چھٹی کر جائیں تو کرسی چھوڑ دوں گا،فیصل کریم کنڈی

0
16

ڈی پی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وہ صوبے کے گورنر اور ریاست کے نمائندے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے انہیں گورنر منتخب کیا ہے، اس سے قبل بھی پارٹی نے انہیں ڈپٹی اسپیکر اور وزیر بنایا تھا۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ اگر آج پیپلز پارٹی انہیں عہدہ چھوڑنے کا کہہ دے تو وہ کرسی چھوڑ دیں گے، کیونکہ ان کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے۔

ڈی پی پوڈکاسٹ میں صحافی میاں انیب نے سوال کیا کہ خیبر پختونخوا میں حکومت کو واضح مینڈیٹ ملا ہے، اس لیے فیصلے بھی اسے خود کرنے چاہییں۔ سوشل میڈیا پر گورنر راج کا بیانیہ بنانے اور ایمرجنسی کی دھمکیاں دینے کے بجائے عوام کے ووٹوں کا احترام کیا جانا چاہیے۔

جواب میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عوام نے ووٹ صوبے کی ترقی کے لیے دیے ہیں، روزانہ اسلام آباد پر چڑھائی کرنے کے لیے نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں لاشیں گر رہی ہیں اور شہادتیں ہو رہی ہیں، جبکہ صوبائی قیادت اسلام آباد جا کر انتشار پھیلانے میں مصروف ہے۔

Leave a reply