ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے میں شاید کچھ زیادہ ہی آگے نکل گئے ہیں ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے میں شاید ہم کچھ زیادہ ہی آگے نکل گئے ہیں، اب یہ بھی معلوم نہیں کہ بات کس سے کر رہے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اوہائیو میں انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران حیران کن اعتراف۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف حالیہ فضائی کارروائیوں اور کمانڈرز کو نشانہ بنائے جانے کے بعد وہاں فیصلہ سازی کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے، جس کے باعث اب واشنگٹن کے لیے تہران میں مذاکرات اور ڈیل کے لیے کسی واضح قیادت کا سراغ لگانا مشکل ہو چکا ہے۔















