عسکری طاقت ڈیڑھ گنا بڑھ گئی جنگ بڑھی تو سرپرائز دیں گے،پاسداران انقلاب

0
8

ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی عسکری صلاحیتیں ماضی کے مقابلے میں کم از کم ڈیڑھ گنا بڑھ چکی ہیں، جبکہ جنگ میں شدت آنے کی صورت میں مخالفین کو حیران کرنے والے نئے ہتھیار اور فوجی صلاحیتیں بھی موجود ہیں۔
پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محیبی کے مطابق فورس کی عسکری طاقت میں نہ صرف تعداد بلکہ معیار کے لحاظ سے بھی اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میزائلوں، ڈرونز اور دیگر فوجی سازوسامان کی تیاری مسلسل جاری ہے اور اس شعبے میں پیداواری صلاحیت کو مزید بڑھایا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ایرانی ہتھیاروں کی مار کرنے کی حد، اہداف کو درست نشانہ بنانے کی صلاحیت اور تباہ کن طاقت میں بہتری لائی گئی ہے، جبکہ نئے ہتھیاروں کی تیاری کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔
حسین محیبی نے خبردار کیا کہ اگر جنگ میں مزید شدت آئی تو پاسداران انق*لاب ایسی فوجی صلاحیتیں اور ہتھیار سامنے لاسکتی ہے جو مخالفین کے لیے غیر متوقع ہوں گے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران نے اپنی دفاعی اور عسکری تیاریوں کو وسعت دی ہے اور ضرورت پڑنے پر ان صلاحیتوں کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Leave a reply